کولکتہ(صباح نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوورز میں 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے 213 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 19 نومبر کو نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں ہوگا۔کیویزاوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا، ڈیوڈ وارنر29 اور ٹریوس ہیڈ 62 رن بنا کر آوٹ ہوئے، سٹیون سمتھ 30، مارنس لیبشگن 18، جوش انگلیس28 ، گلین میکسویل ایک اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل سٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر ہی آوٹ ہو گئے، ڈیوڈ ملر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کپتان کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ہنرک کلاسن 47 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، دیگر کھلاڑیوں میں جیرالڈ کوٹزی 19، کیشو مہاراج 4، کاگیسو ربادا 10 اور مارکو جانسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے3،3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل بھی کیویز ٹیم 7 مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے جس میں سے 5 مرتبہ عالمی چیمپئن جبکہ 2 مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے ،واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔