سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ،جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ادھمپور میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔
بھارتی فوج کی 31راشٹریہ رائلفز کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔ہریش کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھمپور منتقل کر دی گئی۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر587 ہو گئی۔