بنوں ، سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ ،جوابی کارروائی پرحملہ آورفرار


 بنوں (صباح نیوز)بنوں علاقے  ڈومیل میں  سپینہ تنگی  چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کیا ،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔