ممبئی (صباح نیوز)روہت شرما نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔روہت شرما ورلڈکپ میں 50 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈکپ میں 49 چھکے لگائے تھے ، تاہم ورلڈکپ 2023 میں روہت شرما مجموعی طور پر 28 چھکے لگاتے ہوئے 51 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔اس کے علاوہ روہت شرما نے ایک ورلڈکپ کے دوران 28 چھکے لگا کر ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔بھارتی کپتان روہت شرمان نے 44 میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیمی فائنل میں 29 گیندوں پر 47 رنز بنائے تاہم کین ولیم سن نے ان کا انتہائی مشکل کیچ پکڑتے ہوئے پولین پہنچا دیا۔۔
Load/Hide Comments