بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 4روپے 30پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔