صوابی (صباح نیوز) صوابی کی عدالت نے میڈیکل کالج صوابی کیلئے آلات کی خریداری میں کرپشن کے کیس میں سابق سپیکر اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، انہیں صوابی میں جوڈیشل مجسٹریٹ خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے اسد قیصر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی پر پرمیڈیکل کالج صوابی کیلئے آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔عدالت نے اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔عدالت میں میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ہم امید اچھی رکھتے ہیں، اللہ کو جو منظور ہوا، میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔