کراچی(صباح نیوز)ایم کیوایم کے سابق رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب (ن) لیگ کے پاس ہوگا،متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم میں واپسی کے لئے ویٹنگ روم میں بٹھا رکھا ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل خالد مقبول سے رابطہ کیا تومیں نے غیرمشروط حامی بھرلی تھی تاہم کچھ مہربان دوستوں نے خالد مقبول صدیقی کو روک دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم کہ نائن زیرو کو کس کے لئے بچا کر رکھا ہے۔انھوں نے بتایا کہ جہانگیرترین مستقبل میں اپنا آزاد گروپ بنانا چاہتے ہیں،میری سوچ جہانگیرترین کی سوچ ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے جوائن کرنے پر پیکج کی آفر کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مجھے 2018 کے انتخابات میں کراچی سے ہروایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں آئندہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کردار اہم ہوسکتا ہے، ملک میں پہلے تحاریک جمہوریت کی بحالی کے لیے چلتی تھیں تاہم اب لگتا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔انہوںنے پیشگوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پاس ہوگا۔
محمد زبیر صفدر