حماس جنگ جیت جب کہ اسرائیل ہار چکا ہے۔ سراج الحق

 سیالکوٹ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حماس جنگ جیت چکی اسرائیل ہار چکا ہے،اہل غزہ کی 25 لاکھ کی آبادی اسرائیل بربریت کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار ثابت ہوئی ہے،مجاہدین کے امام اسماعیل ہنیہ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے امریکہ ،اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے،مسجد اقصیٰ ،قبلہ اول ارض فلسطین کو بچانے کا یہی وقت ہے، ساری دنیا کی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہیں لیکن میں حماس کے سربراہ کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ ہم آخری وقت اور آخری گولی تک اسرائیل سے لڑیں گے ،58 مسلم ممالک کے حکمران جاگ جائیں، مسلم ممالک کا اسلحہ کس کام کا ہے ان کی جہاز،ٹینک ،میزائل کس دن کام آئیں گے کیا یہ حکمران اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ غزہ لاشوں کا ڈھیر کا ملبہ بن جائے اہل غزہ و فلسطینی عوام کے ہر طبقہ نے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر ملت اسلامیہ کی میراث جدبہ جہاد کی یاد تازہ کر دی ہے،سعودی عرب میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس ہوا لیکن امریکی خوف کی وجہ سے حماس کے نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا اور او آئی سی کے اجلاس میں مطالبہ بھی امریکہ،برطانیہ،اسرائیل ،فرانس سے کیا گیاجو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں،خواتین،بھوڑوں،جوانوں کے قاتل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ مرے کالج گروانڈ میں لبیک فلسطین یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر ،امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ میاں محمد آصف ،سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی قیصر شریف و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن بڑھاپے میں اسرائیل تل ابیب جا کر اسرائیل کو تھپکی دے کر مسلمانوں کے لائسنس تو Kill دے رہا ہے امریکی وزیر خارجہ 3 بار اسرائیل گیا اور کیا میں امریکی وزیر خارجہ نہیں بلکہ یہودی کی حیثیت سے تل ابیب آیا ہوںلیکن ہمارے مسلم ممالک کے حکمران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ کیوں نہیں گئے اور فلسطینیوں کے ساتھ کیوں نہیں دیا ؟انہوں نے کہا پاکستان عالم اسلام کا سب سے اہم اور ایٹمی ملک ہے جومنظم فوج رکھتا ہے اتنی عظیم حیثیت رکھنے کے باوجود پاکستان حکومت نے وہ کام نہیں کیا جس سے اہل فلسطین توقع رکھتے ہیں ۔7 اکتوبر کے بعد پاکستان کی قوم اسرائیل ،امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے اسی طرح پاکستان میں وہ سیاسی جماعتیں جنہوں نے یہاں حکومتیں کی ہیں اور وہ صرف اسی لیے خاموش ہیں کہ پاکستان میں اقتدار صرف امریکی اشیر آباد سے ملتا ہے۔ایسے اقتدار پر خدا کی لعنت جو امریکی اشیر آباد سے ہو۔

سراج الحق نے کہا وقت آگیا ہے کہ عوام اقتدار کے منصب پر بیٹھنے والی جماعتوں سے پوچھیں کہ ہر پاکستانی آپ کی وجہ سے آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کا مقروض ہوا ہے۔آپ نے نہ روٹی دی ،نہ کپڑا  نہ مکان دیا نہ ہی عدل و انصاف فراہم کیا ۔غریب مہنگائی ،بے روز گاری میں اضافہ بد امنی کو رواج دیا ان سب حکمرانوں نے کرپشن کرنے میں ایک دوسرے کو سبقت دی۔اگر دنیا میں کرپشن کے ورلڈ کپ کا مقابلہ ہو جائے تو یہی کرپٹ قیادت کرپشن کا ورلڈ کپ جیتے گی یہ آستین کے سانپ ہیں۔سراج الحق نے کہا اب قوم کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے جو کرپشن فری پاکستان جماعت ہے جس کی دیانت دار اہل قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ہمارے ارکان نے اسمبلیوں میں جا کر عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔انشا اللہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ملک کو سودی نظام کی لعنت سے نجات ،کرپشن کا خاتمہ،داکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی دلا کر پاکستان لائے گی۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ میاں محمد آصف نے امیر جماعت اسلامی کو اہل سیالکوٹ کی جانب سے اہل غزہ کی مدد کے لیے 4 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا