وزیراعلی خیبرپختونخوا احتجاج کے لئے غیر آئینی طریقے استعمال کررہے ہیں۔شرجیل میمن

اسلام آباد(صباح نیوز )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے احتجاج سے سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے،ایک شدت پسند  جتھہ یہاں وزیر اعلی کے ساتھ موجود ہے،،چند گروہوں کو پہلے سے اسلام آباد پہنچایا گیا تھا،سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں ،ان سے بعید نہیں کل کہیںکہ نتین یاہو ڈی چوک میں خطاب کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے وہ شخص پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے یہ شخص سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کررہا ہے ،اسلام آباد میں اہم عالمی شنگھائی کانفرنس ہونے والی ہے  اس وقت یہ سب ہو رہا ہے،ملائیشیا کے وزیراعظم کے ٹائم پے یہ سب  کچھ ہوا، ان سب واقعات کو ایسا نارمل نہ سمجھا جائے ان کے پیچھے کچھ نہ کچھ حقائق ہیں۔ انھوںنے کہا کہ ایک شدت پسند جھتہ یہاں وزیر اعلی کے ساتھ موجود ہے ،چند گروہوں کو پہلے سے آسلام آباد پہنچایا گیا تھا،سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں،کپتان نہیں تو پاکستان نہیں یہ اس پروپیگینڈا پر کام کر رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ زگ گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ کیا تھا کہا تھا دنیا کہ نقشے پر واحد اسرائیل  ہے جو امید کی کرن ہے ،بیرسٹر سیف نے ایک بات کل کہہ دی کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آکر ہمارے احتجاج سے خطاب کرے،آج تک کسی پارٹی نے یہ جرات نہیں کی جوبیرسٹر سیف نے جے شنکر کو کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی بات کی جا رہی ہے،یہ چاہتے ہیں کہ   پاکستان کے اندر انتشار پیدا کیا جائے اوراس کام کے لئے عمران خان کو چنا گیا ہے  کیوں کہ  دفاعی لحاظ سے پاکستان مضبوط ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قوم میں میں نفرت پی ٹی آئی کا سربراہ پیدا کر رہا ہے،کے پی کے صوبے کا وزیر اعلی کو چاہیے ابھی بھی اپنے آپ کو سہی کر لیں، پارلیمنٹ کے اندر مسئلے کا حل تلاش کریں ،لیکن آپ کا ایجنڈا یہ نہیں کہ  پاکستان کو مضبوط کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ کیا یہ وفاقی حکومت کی حد سے زیادہ شرافت نہیں کہ تمام وسائل کے باوجود علی امین کو اسلام آباد آنے دیا گیا،حکومت نہیں چاہتی کہ وہ ان وسائل کو استعمال کرے جو وہ نہیں کرنا چاہتی یہ اسکی شرافت ہے، مجھے علم نہیں ہے کہ علی امین گرفتار ہورہے ہیں مگر جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسے گرفتار ہونا ہے۔ پیپلز پارٹی کب نہیںچاہے گی کہ کسی صوبے میں گورنر راج لگے، مگر ایک صوبہ کا وزیر اعلی اس حد تک آجائے تو دیگر آپشنز زیر غور آجاتے ہیں، مگر ہم چاہتے ہیں یہ انسان بن جائیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لبنان اور ایران پر حملے کرنے والے اسرائیل کی حمایت گولڈ سمتھ کررہا ہے یہ کہہ چکے کہ جے شنکر خطاب کرے، ان سے بعید نہیں کل کہیں گے کہ نتین یاہو ڈی چوک میں خطاب کرے، عمران  کے سپانسرز کی لڑائی پاکستان کیساتھ ہے،پاکستان ایٹمی قوت، جنگی طور پر کوئی حملہ نہیں کرسکتا،مگر ایسی سازشیں کی جاتی ہیں، پاکستان میں افراتفری پھیلانے کیلئے۔ سندھ کے وزیراطلاعات نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوریت، آئین اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خیبرپختونخوا کے عوام پر فخر ہے، ہمیں چاروں صوبوں کے عوام فخر ہیں، افسوس خیبرپختونخوا کے عوام کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،

وزیراعلی خیبرپختونخوا ایک غیر آئینی، غیر قانونی طریقے استعمال کررہے ہیں،آپ کی پارٹی پارلیمنٹ میں موجود ہے وہاں بات کریں مگر آپ کا ایجنڈا کچھ اور ہے حکومت اس وقت برد باری سے کام کررہی ہے،  مہنگائی کم ہورہی ہے، روزگار کے موقع جلد بڑھیں گے،سندھ میں انڈسٹریز لگانے کی مزید کوشش کی جارہی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ہمارے پارٹی چیئرمین آئینی عدالت اور اصلاحات کیلئے ہر جماعت کے پاس جارہے ہیں،ہم اس لیے اصلاحات چاہتے ہیں تاکہ نظریہ ضرورت اور آمروں کو ملنے والا ریلیف ختم ہوسکے،ہم سے زیادہ مشکل صورتحال سے کوئی جماعت نہیں گزری، ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوگئے، محترمہ شہید ہوئیں ہماری قیادت نے اس وقت بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی کا تو بال بھی بیکا نہیں ہوا آپ کو لاڈلوں کی طرح اقتدار ملا اور لاڈلوں کی طرح آپ جیل گزار رہے ہیں، آپ کی اہلیہ ہاؤس اریسٹ ہیں مگر اس کے باوجود آپ گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہو۔