ناظم جوکھیو قتل: 5 ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار


کراچی(صباح نیوز)کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ،ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔پولیس مفرور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔دورانِ سماعت عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، دہشت گردی کا کیس سننے کا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا ہے۔