اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر انہوں نے نیب کے دفتر میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔بشری بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو ڈھائی بجے نیب دفترپیش ہونے کیلئے 3 نومبرکونوٹس جاری کیا گیا، چند وجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی اس لیے نیب میں پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے۔بشری بی بی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کی بالادستی کیلئے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نیب تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں لہذا پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے۔۔