کولمبو (صباح نیوز) کولمبو چیف مجسٹریٹ نے جماعت اسلامی سری لنکا کے سابق امیر استاد رشید حج الاکبر کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ انہیں سری لنکا پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ انوسٹی گیشن ڈویژن نے 12 مارچ 2021ء کو گرفتار کیا تھا۔
سپریم کورٹ آف سری لنکا میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں استاد رشید حج الاکبر کی گرفتاری اور مسلسل حراست کو غیرقانونی اور سری لنکا کے آئین میں شہریوں کو دی گئی بنیادی حقوق کی ضمانت کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے بنیادی حقوق کی پٹیشن کو 17 دسمبر 2021ء کو نظرثانی کیلئے منظور کیا۔ اٹارنی جنرل ڈپارٹمنٹ نے استاد رشید حج الاکبرکی ضمانت پر رہائی سے اتفاق کیا جس کے نتیجے میں کولمبو چیف مجسٹریٹ نے بدھ کے روزجماعت اسلامی سری لنکا کے سابق امیر استاد رشید حج الاکبر کو ضمانت پر رہا کر دیا۔