کراچی ( صباح نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے جواں سال بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔