اسرائیل معصوم بچوں کو فاسفورس بمبوں سے شہید کر رہا ہے ۔ محمد جاوید قصوری

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی طرف سے غزہ میں ایٹمی حملے کی دھمکی شرمناک، اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور امن کے علمبر دار ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے ۔فلسطین کے معاملے پر انسانی حقوق کے دعویداروں کا ضمیر مرنے والوں کے ساتھ ہی دفنایا جا چکا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ فاشٹ اسرائیلی حکومت مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔معصوم لوگوں کے خلاف جارحانہ طرز عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔فلسطین ، کشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی ظلم و نا انصافی کا بازار گرام ہے وہاں امن کو قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ اسرائیل اور بھارت دہائیوں سے قتل عام کر رہے ہیں۔ مگر مجال ہے کہ کسی بھی انسانیت کے علمبردار ملک کے کانوں پر جوں تک بھی رینگتی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر لاہور میں 19نومبر کوغزہ مارچ ہو گا ، جس میں اہل لاہور کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔پاکستان کے 25کروڑ غیور عوام اپنے مصیبت زد ہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مذمتی بیانا ت سے آگے بڑھے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرئے ۔اسرائیلی اپنی سیکورٹی میں ناکامی کی ہزیمت کا بدلہ لے رہا ہے ۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ  آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی ضامن ہے ۔ غزہ کی ناکہ بندی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کے خدشہ ہے ۔ اقوام متحدہ خاموش تماشی بننے کی بجائے اپنی ذمہ داری ادا کرے