پاک افغان مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کا بعض تجارتی ایس آروز پر اظہار تشویش

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے بعض  قانونی ریگولیٹری(SROs) کے حالیہ اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت سے متعلق حالیہ بعض ایس آر اوز  پورے پاکستان  میں  کاروباری برادریوں میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ۔پاک افغان  جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس  بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ دونوں ملکوںکے  درمیان اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنا اور ان میں اضافہ کرنا  عوام کی خوشحالی اور بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔

 حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ  تجارت سے متعلق  اقدامات کاروباری برادری کے لیے مناسب غور و فکر کے ساتھ کیے جانے چاہئیں۔تجارت اور تجارت پر ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اسٹیک ہولڈرز کاروبار کی ترقی اور باہمی خوشحالی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں۔مشترکہ تنظیم اقتصادی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کے اپنے مشن پر گامزن ہے ۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مل کر کام کرنے اور  موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے خوشحال مستقبل بنا سکتے ہیں۔ان SROs، miN  نمبر 1397(I)/2023، SRO 1380(I)/2023، SRO 1401(I)/2023، اور SRO1402(I)/202 شامل ہیں اور کیا گیا ہے کہ  دونوں ملکوں کی کاروباری برادریوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔سرحد کے پار کاروبار اور تجارتی تعلقات کے لیے غیر یقینی صورتحال کا خدشہ ہے۔