چکوال میں جعلی نیب اہلکار گرفتار

چکوال (صباح نیوز)چکوال کے رہائشی حامد اقبال کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا جو کہ خود کو نیب افسر ظاہر کر کے سرکاری محکموں کو جھانسا دے رہا تھا۔حامد اقبال نیب افسر کے طور پر واپڈا آفس چکوال سے ناجائز فائدہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ شک ہونے پر واپڈا حکام نے نیب کو آگاہ کیا تو معلوم ہوا کہ حامد اقبال نیب کا ملازم نہیں تھا اور جھانسا دینے کی کوشش کر رہا تھا۔نیب نے مقامی پولیس کو باضابطہ شکایت درج کرائی جس کے نتیجے میں حامد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیب سے عوام سے درخواست کی  ہے کہ وہ ایسے مشکوک افراد کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں یا براہ راست نیب کو دیں۔