نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ملاقات کی ہے ۔پیر کو ہونیوالی ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلی سندھ نے نگران وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سندھ میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔