دوہا (صباح نیوز)جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ وفد کے ہمراہ سربراہ جے یو آئی حماس کی قیادت سے ملاقات کے لئے قطر پہنچے تھے ۔ حماس کی قیادت نے کہا کہ پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی سفارتی سمیت ہر میدان میں فلسظنیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں ۔
ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر حماس کے رہنماؤں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔سربراہ جے یو آئی نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہاہے۔اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے ۔ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں ۔ امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے ۔خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچون اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔
فلسطینی صرف اپنی زمین ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی طرف سے فرض ادا کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ وقت آگیاہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ۔ حماس کی قیادت نے کہا کہ پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کی طرف غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام سے تعزیت ھمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور انکو یقین دلایا کہ ھم اخلاقی سیاسی سفارتی سمیت ھر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔اسمعیل ھنیہ اور خالد مشعل نے پاکستان کی عوام کی بھرپور حمایت پر فلسطینی عوام کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ کا پیغام دیا ہے