انقرہ(صباح نیوز)صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “یقین رکھیں کہ ہم فلسطین کے مسئلے پر اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر، جو کچھ نظر آ رہا ہے اس سے زیادہ کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم نے غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر یا بے یارومددگار نہ چھوڑا اور نہ ہی انہیں چھوڑیں گے.
اس امر کا اظہار انھوں نے ایک قتریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا “۔ ادھر ترکیہ کے میڈیا کے مطابق 100 ،اسرائیلی ڈاکٹروں نے نیتن یاہو کو ایک خط لکھا، جس میں اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری بند کرے۔ جب کہ اسرائیل کو ترکیے کے راستے تیل کی سپلائی کو ایک جھوٹا پروپیگنڈاقراردیا گیا ہے ۔ اس پروپیگنڈا کے حوالے سے ایک نقشہ کی بنیاد پر کہا گیا کہ آزربائیجان کا تیل ترکیے کی ادانا شہر میں موجود “بوتاش جہان آئیل ریفائنری اینڈ ٹرمینل” میں آتا ہے اور وہاں سے اسرائیل کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ جب کہ جہان آئیل ریفائنری اینڈ ٹرمینل سے اسرائیل کا کوئی زمینی یا سمندری رابطہ موجود نہیں ہے اور نہ تھا، البتہ ترکیے اسرائیل تعلقات کی بحالی میں یہ منصوبہ موجود تھا جو اب باقاعدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ خود اس پروپیگنڈا میں دیا گیا نقشہ اور اس کا لیجنڈ اپنی ڈاٹڈ لائنز کے ساتھ بتا رہا ہے کہ یہ ‘پروپوزڈ پائپ لائن’ تھی۔اس پروپیگنڈا میں تسلسل کے ساتھ ایک لنک/اس کے اسکرین شاٹ کا استعمال کیا گیا جو ایک نامعلوم ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔اس کو کھول کر پڑھا جائے تو یہ اپنی ساری نیوز اسٹوری کو بلومبرگ کے حوالے سے پیش کر رہا ہے۔
یہاں نامعلوم ویب سائٹ سے ہم اسی کے دئیے گئے حوالے بلومبرگ پر پہنچتے ہیں۔ بلومبرگ کی اسٹوری کا لنک دیکھا جاسکتا ہے۔ بلومبرگ میں ترکیے کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں جس کی بنیاد پر یہ سارا پروپیگنڈا شروع کیا گیا تھا۔ترکیہ کے میڈیا حکام نے واضح کیا ہے کہ ترکیے، اسرائیل کے تمام منصوبوں پر بات چیت ختم کر چکا ہے۔متذکرہ مجوزہ پائن لائن کے منصوبہ کی دستاویز بھی بند کر دی گئی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسئلے کا حل یہ ہے کہ اسرائیل، حماس کے مقابلے میں یہ جنگ ہار چکا ہے۔ جیت کا دور دور تک کوئی امکان نہیں، یہ جنگ طول بھی پکڑے تو حماس، اسرائیل کے لیے خوف کا دوسرا نام بن جائے گا۔ قتل عام پر انسان کی بیداری ہی ہم سب پر فرض ہے، ہم صاف دیکھ رہے ہیں کہ مغرب اور امریکہ، اسرائیل کے قتل عام کی شرمندگی زیادہ دیر نہیں اٹھا سکیں گے۔ اور ان کی گرم جوش حمایت میں سردمہری اسرائیل کی موت کا سبب بن جائے گی۔