اسلام آباد کے ریڈ زون کو بند کردیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون  شاہراہ دستورجانے والے راستے بشمول ڈی چو ک سیل کردیا گیا۔ ریڈ زون کو بند کرنے کے لئے کنٹینرزکی بھرمار۔ ریڈزون شاہراہ دستورجانے والے راستے بشمول ڈی چو ک سیل کردیا گیا میٹرو سروس معطل کردی گئی ۔

تحریک لبیک پاکستان  نے شاہراہ دستورپر طوفان  الاقصی مارچ کا اعلان کیا تھا  اور یہ فیض آباد سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہواجس پر وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون اور شاہراہ دستورجانے والے راستے سیل کردیئے گئے کنونشن سنٹر چوک سری نگر ہائی وے ناداراچوک ایوب چوک  ڈی چوک کو سیل کردیا گیا اس دوران مارچ اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے اور مارچ کا روٹ اور جلسے کا مقام طے کرلیا گیا ۔بلیوایریا میں شہیدملت سیکرٹریٹ کے سامنے جلسہ گاہ کے مقام کا تعین ہوا