کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا


کراچی(صباح نیوز) کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں بفرزون کا رہائشی نگلیریا سے انتقال کرگیا ، 45 سال کے مریض کویکم نومبر کو نجی ہسپتا ل میں داخل کروایا گیا تھا، نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی ۔