کراچی(صباح نیوز)سندھ کے نگران وزیراعلی جسٹس (ر)مقبول باقر نے فلسطینی طلبا کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لئے سکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔