حکومت میلینم ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کام کررہی ہے،زرتاج گل


کراچی(صباح نیوز)موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت میلینم ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کام کررہی ہے اور امید ظاہر کی کہ پائیدار ترقی کے اہداف 2030 سے پہلے حاصل کرلئے جائیں گے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے اور وزیراعظم عمران خان ان پانچ عالمی رہنماوں میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ہے۔