اسلا م آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے جبکہ پٹیشنر نمبر دو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔
درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔درخواست میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ دور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں۔