ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو سبزیوں کو کورے،سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت


احمدیار(صباح نیوز )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سبزیوں کو کورے اور سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ سخت سردی کے موسم میں کورے کی وجہ سے پودوں کے تنوں ،شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں موجودہ پانی جم کر برف بن جاتا ہے اس لئے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مربھی جاتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو کورے سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کوچاہیے کہ وہ فصل کی آبپاشی کا وقفہ کم کردیں اور ہلکا پانی دیںفصل کے ارد گرد بھوسہ ،پرالی یا گھاس وغیرہ جلاکر دھواں کریں تاکہ درجہ حرارت کو برھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ کاشتکارچھوٹی سبزیوں یانرسریوں کو رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اورسبزیوں کو ٹھنڈی ہوائوں سے بچانے کیلئے شمال کی طرف سرکنڈا لگادیں