اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے،مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں 15 ،10 سیاحتی مقامات بنا نے چاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اورآبادی بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہے ہیں، عوام مری جانے سے بازنہیں آرہے۔