نیدرلینڈز کو شکست دیکر آسٹریلیا نے ورلڈکپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی


دہلی (صباح نیوز)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015 کے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی  ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے، اس سے قبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ  اسٹیو اسمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میکسویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی،نیدرلینڈز کے خلاف میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوور زمیں 90 رنز پر آوٹ ہوگئے۔۔