کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث گیس غائب رہی ، شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
کوئٹہ اور گردونواح میں موسم شدید سرد ہے، صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سردی کی شدت اتنی ہے کہ شہر میں سڑکوں کے اطراف اور مختلف جگہوں پر جمع پانی برف بن گیا، گاڑیوں پر رات کو پڑی شبنم بھی برف بن گئی ۔
شدید سرد موسم میں شہر کے مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہا،گیس کے مسئلے کی وجہ سے گھروں میں گیس ہیٹرز جلانا مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔