حق دو کندھ کوٹ کوتحریک شروع: جماعت اسلامی کا مسائل کے حل کے لیے بلدیہ آفس کے سامنے دھرنا


کراچی/کندھ کوٹ (صباح نیوز)جماعت اسلامی کندھ کوٹ کے تحت حق دو کندھ کوٹ کو تحریک شروع ،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا کی زیر قیادت کندھ کوٹ کے مسائل کے حل کے لیے بلدیہ آفس کے سامنے ڈھائی گھنٹہ تک احتجاجی دھرنا دیا گیا ،

شرکانے شہر کے مسائل کو حل کرو کے نعرے بازی کی اور شہری مسائل صفائی ،اسٹریٹ لائٹ اور ڈرینج سسٹم کو درست کرنے کے مطالبات پر مبنی بینرزہاتہوں میں اتحا رکھے تھے۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بے حسی کرپشن اورانتظامی نااہلی کی وجہ سے آج کراچی تا کشمور پورا سندھ اس وقت مسائل ستان بنا پڑا ہے۔

دیگر شہروں کی طرح کندھ کوٹ بھی گندگی کا ڈھیر ڈرینیج سسٹم تباہ اور اسٹریٹ لائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے پورا شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔کراچی و گوادر اور حیدرآباد کے بعد کندھ کوٹ کے عوام نے مجبورا حق دو کندھ کوٹ کو تحریک شروع کر دی ہے بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوام لاوارث اور گلی ، محلے کے مسائل بھی متاثر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلدیاتی مسائل پر توجہ اور فوری طور پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ با اختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔