عاطف اسلم کا غزہ متاثرین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا عطیہ


لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک کے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے فلسطین کے شہر غزہ کے مصیبت زدہ عوام کے لئے میڈیکل اور کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی ترسیل کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم فراہم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم عاطف اسلم کی جانب سے فلسطین کے شہر غزہ کے عوام کے لئے اس مشکل وقت میں ادویات اور کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم عطیہ کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے دل کھول کر الخدمت غزہ فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔