سبز مرچ کے کاشتکار فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، زرعی ماہرین


احمدیار(صباح نیوز)  زرعی ماہرین نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیدوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیدوار میں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتے ہیں اور آخر میں سارا پھل سیاہ ہوکر گل سڑجاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مرچ کا مرجھائو کی بیماری پتوں پر گول نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جوبعد میں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں مرچ کا تنائو کا گلائو کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے بعد ازاں ساراپھول سوکھ جاتا ہے