کراچی(صباح نیوز)کراچی میں مزید 28 اومی کرون کیسز سامنے آ گئے ۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں مزید 28 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 191 ہوگئی ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 15 فیصد تک پہنچ گئی ۔شہر قائد میں اومی کرون کے سب سے زیادہ 83 کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے ،دوسرے نمبر پر 49 کیسز کے ساتھ ضلع جنوبی ہے۔ ضلع وسطی میں 13، غربی اور ملیر میں 4،4 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ۔جبکہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے 25 افراد میں ایئرپورٹ پر اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔