جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے


سری نگر: جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔

بھارتی فوج نے کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں ان نوجوانوں کو شہید کیا۔کے پی آئی  کے مطابق بھارتی فوج کی فسٹ آر آر ،90بٹالیں  سی آر پی ایف او پولیس آپریشن گروپ نے اتوار کی رات کو  حسن پورہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔

مقبوضہ کشمیر پولیس نے  پیر کے روز ٹویٹر پر  جاری ایک بیان میں کہا کہ حسن پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران البدر تنظیم کے  دو عسکریت پسند مارے گئے۔ بھارتی فورسز نے  حسن پورہ گاں کو اتوار کی شام سیل کردیا تھا۔