اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان مہنگے داموں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کسان بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا حکومتی دعوئوں کے باوجود گذشتہ کئی ہفتوں سے کھاد کا بحران برقرار ہے، یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی ۔