کراچی(صباح نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شہری ویکسی نیشن کرائیںاور ایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو ہفتوں میں شہر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ، حکومت حالات اور کورونا کیسز کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، شہری اگر چاہتے ہیں کہ سخت فیصلے نہ ہوں تو حکومت کا ساتھ دیں اور مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہری ویکسینیشن کرائیں، اور ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کادباو نہ رہا تو صورتحال ایسی ہی نارمل رہ سکتی ہے تاہم حکومت زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔