کراچی ، گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز

کراچی(صباح نیوز)کراچی میںگرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اکیس کلومیٹر طویل ٹریک پر 80 بسیں چلیں گی ۔پہلے مرحلے میں صبح سات بجے  سرجانی ٹائون سے نمائش تک 21 کلو میٹر روٹ پر بسیں چلائی گئیں۔ کرایہ 15 سے 55 روپے رکھا گیا،شہری گرین لائن بس سروس چلنے پر خوش نظر آئے ۔

ٹکٹ کے لیے ریچارج ایبل کارڈز بھی دستیاب ہیں۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہو کر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔