لاہور ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 20 بچوں کو تحویل میں لے لیا


لاہور(صباح نیوز) لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 بچوں کو تحویل میں لے لیا۔

آپریشن داتا دربار، لاری اڈا، یادگار چوک، بتی چوک، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا، شہر بھر میں ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کے بعد بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔

بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔