ڈی سی لاہورکا پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار


 لاہور (صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈی سی آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔عدالت جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10 اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9 مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جسٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔