کوٹ ادو ، کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی،5افراد جاں بحق


کوٹ ادو(صباح نیوز)کوٹ ادو میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ طلائی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اندھیرا ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرالر سے جا ٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کار میں سوار 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

مرنے والوں کی شناخت اقبال، غلام قاسم، سعید، بلال اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کا تعلق کوٹ سلطان ضلع لیہ سے ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مشینری کے ذریعے لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔