سبی ، کارمزدےسے ٹکرگئی ،3افرادجاں بحق


سبی (صباح نیوز) سبی میں مٹھری کے قریب تیز رفتارکار مزدا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

مٹھری کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ کے کنارے مزدا کھڑی تھی جب ایک تیزرفتار کار مزدا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے  میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو  ہسپتال منتقل کیا گیا ،ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔