ٹیکس کی شرح میں کمی سے حکومت کو محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ثاقب رفیق


راولپنڈی( صباح نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ ٹیکس کی شرح میں کمی اور ریونیو اتھارٹی اور بزنس کمیونٹی کے درمیان قریبی شراکت داری سے حکومت کو محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چیمبر ہاؤس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹیکس کی شرح کو معقول بنانے پر زور دیا اور مزید کہا کہ چیمبر پلیٹ فارم ایـآئی ایم ایس، پی او ایس انسٹالیشن اور ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم (RIMS) کے حوالے سے آگاہی کے لیے دستیاب ہے۔

کمشنر پی آر اے طاہرہ جاوید نے کہا کہ پی آر اے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے آر سی سی آئی کے کردار کو سراہا اور کریڈٹ اور ڈیبٹ کی ادائیگیوں، تعمیل، اپیلوں، آڈٹ اور ٹیکس دہندگان کے سماجی تحفظ سمیت تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس میں رجسٹریشن اور شوکاز نوٹس، ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔PRA کی ٹیم میں صائمہ یونس ایڈیشنل کمشنر، ارسلان طارق، انفورسمنٹ آفیسر، افشاں نذیر، انفورسمنٹ آفیسر، صوبیہ انعم، انفورسمنٹ آفیسر، حرا رؤف، آڈٹ آفیسر، عدیل احسن، آڈٹ آفیسر بھی شامل تھے جنہوں نے ممبران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اس موقع پر آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پی آر اے فراز فضل، ٹریڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور آر سی سی آئی کے ممبران بھی موجود تھے۔.