ہفتہ یکجہتی فلسطین کے تحت ملک بھر میں ریلیاں اور ملین مارچ منعقد کیے جا ئیں گے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اسر ائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے  اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں اور ملین مارچ منعقد کیے جا ئیں گے، 10اکتوبر کو اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین جلسہ عام اور15اکتوبر کو کراچی میں ملین مارچ منعقد کیے جا ئیں گے انھوں نے کہا، نگران حکمران کھل کر اہل فلسطین کی حمایت کا اعلان کر یں، قائد اعظم نے اسرائیل ایک ناجائز ریاست قرار دیا تھا ،جو کہ استعماری طاقتوں کی پشت پناہی اور معاہدے کے تحت اہل فلسطین پر مسلط کیا گیا ہے ، 50سال سے اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم اور ستم ڈھا رہے ہیں ، آج بھی پورا کفر اسرائیل کے ساتھ ہے ، ایسے میں مسلمان ممالک کو بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کر نا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، سجاد احمد عباسی اور عامر بلوچ بھی مو جو د تھے ۔میا ں محمد اسلم نے کہا ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں یہ دو ریاستوں کی جنگ ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ یہ دو ریاستوں کی جنگ نہیں اس مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ اسرائیل کی ناجائز اور ناپاک ریاست کا خاتمہ کیا جا ئے ، اس وقت سارا کفر اس ناجائز ریاست کی پشت پر آکر کھڑا ہو گیا ہے ، امریکہ ، بر طانیہ ،یورپی یونین ، امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے بحری بیڑابھیج دیا جو کہ انشاء اللہ تباہ ہو کر رہے گا ، ایسے میں مسلمان ممالک ، سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے آگے بڑھ کر فلسطینیوں کی عملی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے ۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے علاقوں پر اسر ائیلیوں کو آباد کیا جا رہا ہے ، اس سے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے ،اس لیے اسرائیل اور اس کی فوج ایک نا جا ئز اور قابض فوج ہے ، جماعت اسلامی روز اول سے ہی اہل فلسطین کی جدو جہد کو مبنی بر حق سمجھتی ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے ہو ئے ہے، انھوں نے کہا10اکتوبر کو اسلام آباد کے ہزاروں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ عام میں شر یک ہوں گے ،