ہم شکر گزار ہیں امارت اسلامیہ افغانستان نے ہماری جائز جدوجہد کی حمایت کی۔اسماعیل ہانیہ

 بیت المقدس۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ  اسماعیل ہانیہ نے   امارت اسلامیہ افغانستان  کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹویٹر ) پر ایک پوسٹ میں  اسماعیل ہانیہ نے لکھا ہے کہ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے معزز قائدین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے  ہماری جائز جدوجہد کی حمایت کی اور جارحیت پسندوں کے مظالم کی مذمت کی۔ہمیں امارت اسلامیہ اور  افغان بھائیوں کی ہمدردی پر فخر ہے۔ ہم  چاہتے ہیں دوسرے اسلامی ممالک  اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں