قزاخستان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پاکستانی سفارت خانے میں امدادی ڈیسک قائم


اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت امور خارجہ قزاخستان میں درپیش موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکنہ مدد کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے ہوئے ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ قزاخستان میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ اور خیریت سے ہیں۔پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو ہنگامی خدمات ( http://pakembkazakhstan.org)کی فراہمی کے ضمن میں سہولت کے لئے نورسلطان اور الماتے میں امدادی ڈیسک قائم کردئیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

١۔ نورسلطان: الطاف حسین (ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نورسلطان)

فون نمبر: (+77753712102)

٢۔  الماتے: محسن راشد (قونصلر اتاشی)

فون نمبر: (+77026572163)

ترجمان کے مطابق قزاخستان میں رہائش پزیر تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری طورپر کہیں نہ جائیں اور ہنگامی صورتحال میں سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔