مری میں دردناک واقعہ نے دل ہلا کر رکھ دیا،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مری میں دردناک واقعہ نے دل ہلا کر رکھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر  حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف  کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔اللہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین۔