اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحہ پر پورا ملک سوگوار ہے۔ بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر سیاحوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس عائشہ اے ملک کے اعلی ترین عدالت میں جج تعینات ہونے پر نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونا خوش آئند ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کی ملک کی سب سے بڑی عدالت میں تعیناتی نے مستقبل میں خواتین کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پاکستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی منزل کی جانب ایک اور قدم ہے۔