مقبوضہ کشمیر میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں رابطہ سڑکیں بند ہیں ، تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے اکثر علاقوں  میں جمعہ کو برفباری شروع ہوئی تھی ۔ ادھر شمالی اور جنوبی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔سری نگر ہوائی اڈے سے تمام پروازیں خیر کا شکار ہیں کیونکہ مسلسل برف باری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہو گئی ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے سرینگر جموں شاہرہ بند ہوگئی ہے جو وادی کشمیر کا باقی دنیا کے ساتھ واحد زمینی رابطہ ہے۔

شاہراہ بند ہوجانے کیوجہ سے کم از کم 3ہزار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے ڈورو بالا، سلر،پہلگام، کوکر ناگ،دیوسر، دمحال،گنڈ ، کنگن، سونہ مرگ، تلیل ، گریز، اوڑی، بونیار ،گلمرگ، ترہگام،مژھل، لال پورہ ،کرالہ پور، کیرن اور کرناہ،ورڈون، مغل میدان، مڈوا،دربشالہ، چھاترو، بھدرواہ،سرنکوٹ،بانہال، جواہر ٹنل سمیت 30مقامات پر برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ۔اس دوران سر ینگر لیہہ شاہراہ کو تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے، جبکہ گریز،مغل روڑ ،سنتھن ٹاپ، کرناہ ، کیرن اور مژھل کی سڑکیں آج مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہیں۔