مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے دو افراد جاں بحق


سری نگر: مقبوضہ کشمیر قانون ساز کونسل کے سابق رکن چودھری فتح محمد سمیت مزید افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔اس طرح مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4535ہوگئی ہے۔

گزشتہ روزجموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 500سے تجاوز کرگئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 129ٹیسٹ کئے گئے جن میں 46مسافروں سمیت مزید 542افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 43ہزار 310ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں میں کورونا وائرس سے مزید  دو افراد جاں بحق  ہوئے ان میں ایک  چودھری فتح محمد بھی ہیں ۔

چودھری فتح محمد کا تعلق کانگریس سے تھا اور وہ دوبار مقبوضہ کشمیر قانون ساز کونسل کے  رکن رہے ہیں ۔۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 254افراد میں سرینگر میں 137، بارہمو،ہ میں 48، بڈگام میں 20، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 17، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 4، کولگام میں 18جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔