شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا، حریت کانفرنس


سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس  نے شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

کشمیری رہنما سجاد احمد کینو کی برسی پر سری نگر میں ایک تقریب میں شہید سجاد احمد کینو اور دوسرے شہدا کو پر زیر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ شہید سجاد احمد کینو کی یاد میں ہونے والی تقریب میں حریت رہنماوں  فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، پرنس سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔

حریت رہنماوں نے اپنے خطاب میں شہید سجاد احمد کینو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا بھارتی فورسز نے سجاد احمد کینو کو کئی برس تک جیلوں اور عقوبت خانوں میں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 8 جنوری 1996 کوشہید کردیاتھا۔

انہوں نے شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوںنے واضح کیاکہ بھار ت ظلم و تشدد اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کو حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک نہیں سکتا۔