کورونا چیلنجزکے باوجود کاروبارکی شرح میں اضافہ ہوا ،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  کوروناکے باعث پیداہونے والے چیلنجز کے باوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہاکہ  کوروناکے باعث پیداہونے والے چیلنجوں کے باوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔

گذشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، ملازمتوں کے مواقع پیداہورہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کاروبار اورآجران ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔